حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ 2014 کے انجینئرنگ / میڈیسن کے طلباء و طالبات کیلئے ان کے رینک کے مطابق کس کالج / کورس میں داخلے ملے گا ۔ اور کونسلنگ کے طریقہ کار کے ساتھ درکار ضروریات سے واقف کروانے ایک کونسلنگ سیشن دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح دس بجے اتوار 15 جون میڈیسن کیلئے اور دوپہر 2 بجے انجینئرنگ کیلئے رکھا گیا ہے ۔ ایم اے حمید اور احمد بشیر الدین فاروقی نے شرکت کی اپیل کی ۔۔