حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ مکمل طور پر کمپیوٹر پر ہورہا ہے ۔ سی بی ٹی ( کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ ) میں تمام 160 سوالات آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں ۔ صحیح جواب کو کلک کرنا ہوتا ہے اس ضمن میں ایمسیٹ دینے والے طلباء وطالبات کے لیے ادارہ سیاست کے تحت کمپیوٹر ٹسٹ کی مشق کے لیے لارڈس انجینئرنگ کالج میں سی بی ٹی ٹریننگ پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ اس کے لیے دو مراکز سری چندرا کالج چارمینار اور رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر سے خصوصی سہولت رہے گی ۔ امیدوار اپنے نام اور ایمسیٹ فارم زیراکس کاپی کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر نام درج کروائیں ۔۔