ایل کے اڈوانی کی اہلیہ ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کی اہلیہ کو خرابی صحت کی بناء آج صبح آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس میں شریک کروادیا گیا ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ 80 سالہ کملا اڈوانی کو فی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کیا جارہا ہے ۔ ان کی صحت مستحکم ہے اور بغیر کسی سہارے کے اپنے طورپر آکسیجن لے رہی ہیں ۔ پروفیسر نیرجہ بھاٹیہ چیرمین میڈیا اینڈ پرٹوکال ڈیویژن نے یہ اطلاع دی ۔ باوثوق ذرائع کے بموجب سابق نائب وزیراعظم کی اہلیہ کو آج صبح سانس میں تکلیف پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔