ایل پی جی سیلنڈرس کی بکنگ کے وقت آن لائین ادائیگی سہولت

نئی دہلی ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پکوان گیاس یا ایل پی جی سیلنڈرس کے صارفین اب بکنگ کے وقت ہی آن لائین ادائیگی کرسکتے ہیں ۔ وزیرپٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آن لائین ادائیگی سہولت کا آغاز کیا ۔اب تک صارفین کو صرف آن لائین بکنگ کی سہولت فراہم تھی اور سیلنڈرس گھر پہونچنے پر نقد رقم ادا کی جاتی تھی ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اب نقد رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس سہولت سے ملازمت کرنے والوں کے علاوہ معمر شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔ ادائیگی کی اس سہولت سے www.mylpg.in پر استفادہ کیا جاسکتا ہے جہاں 13 ہندوستانی زبانوں میں رسائی ممکن ہے ۔