ایل پی جی سبسیڈی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے وضاحت کی ہے کہ ایل پی جی سبسیڈی جو انفرادی طور پر بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہے، انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔ فینانس بل میں ترمیم کے بعد اس تعلق سے شبہات ابھر رہے تھے، چنانچہ حکومت نے کہا کہ ایل پی جی سبسیڈی اور دیگر بہبودی سبسیڈی جو انفرادی طور پر ملتی ہے، انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔