ایل بی نگر حلقہ اسمبلی ممبر آر کرشنیا کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پچھڑے طبقات کے قائد، آل انڈیا بیاک ورڈ کلاسیس کے صدر اور ایل بی نگر حلقہ اسمبلی رکن آر کرشنیا کانگریس پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ ذرائع کے مطابق کانگریس نے ان کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ مسٹر کرشنیا جو پچھڑے طبقات میں نہ صرف مقبول ہیں بلکہ طلباء کے بھی ایک پسندیدہ قائد کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے بی سی طبقہ کے ویلفیر کیلئے بھی ایجی ٹیشن چلایا تھا۔ راہول گاندھی کے حالیہ دورہ تلنگانہ میں ان کے ساتھ ملاقات اور ایک ہی بس میں دونوں کا سفر اس بات کی طرف نشاندہی کرتا ہے کہ وہ کانگریس سے بہت ہی قریب آچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کرشنیا اس وقت سے کانگریس میں شامل ہونے کیلئے بے چین ہوگئے جس وقت راہول گاندھی نے ان کو دعوت دی تھی۔