احمدآباد ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انجینئرنگ کی بڑی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے گروپ ایگزیکٹیو چیئرمین اے ایم نائک نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ۔ احمدآباد (آئی آئی ایم اے) کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کی وجہ اُن کی کاروباری ذمہ داریاں ہیں۔ اس فیصلے کے پیش نظر بورڈ آف گورنرز آئی آئی ایم اے نے سرچ کمیٹی تشکیل دی ہے کہ نیا صدرنشین کھوج نکالے۔ عبوری مدت کی حد تک نائک اپنے عہدہ پر رقرار رہیں گے، آئی آئی ایم اے کے بیان میں یہ بات کہی گئی۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کو 22 ڈسمبر کو ارسال کردہ اپنے استعفے میں نائک نے بورڈ سے اس عہدہ کیلئے کوئی مناسب شخص تلاش کرلینے کی اپیل کی ہے، کیونکہ انھیں ایل اینڈ ٹی گروپ ایگزیکٹیو چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے سبب اس ادارہ سے انصاف کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
بی جے پی کے دوغلے معیارات : شیوسینا
ممبئی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع کو ہندوستانی شہریت دیئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہاکہ اس سے حکمراں حلیف کے دوہرے معیارات کا اظہار ہوتا ہے۔ شیوسینا کی ترجمان منیشا کیانڈے نے مرکز کے اس اقدام پر سوال اُٹھاتے ہوئے دریافت کیاکہ ’’جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو اُس نے عدنان سمیع کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اب اُنھیں شہریت عطا کی ہے‘‘۔