اسلام آباد ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دعویٰ کیا کہ اس کے سپاہیوں میں سے ایک ہندوستانی سمت سے مظفرآباد کے قریب ایل او سی پر فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستان ملٹری کے ایک بیان میں کہا گیا کہ آج شام مظفرآباد کے قریب پنڈو سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (خط قبضہ) پر ہندوستانی سمت سے کی گئی فائرنگ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ہے۔