حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : زونل منیجر ساوتھ سنٹرل زون حیدرآباد ، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی ) نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں بتایا کہ ایل آئی سی میں ( اے اے او ) اسسٹنٹ اڈمنسٹریٹیو آفیسرس کے تقررات سے متعلق اشتہارات کے علاوہ جاب پورٹل پر اطلاعات منظر عام پر آئیں جو کہ جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔ ایل آئی سی نے وضاحت کیا کہ اس طرح کا کوئی اعلان ہی نہیں کیا گیا ہے ۔ ایل آئی سی میں اگر کوئی تقررات عمل میں لائے جاتے ہیں تو اس کی اطلاع ایل آئی سی کے ویب سائیٹ licindia.in پر پیش کیا جائے گا ۔۔