ممبئی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی ڈاٹا کے مطابق بیرونی راست سرمایہ کاری کی مخصوص کمپنیوں کی پیداوار اور فروخت میں سال 2013-14ء کے درمیان 10.2 فیصد تک کمی آئی تھی جبکہ سابق مالیاتی سال میں یہ پیداوار 14 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایف ڈی آئی کمپنیوں کی فروخت اور پیداوار میں کمی کو نوٹ کرتے ہوئے آر بی آئی نے ڈاٹا تیار کیا ہے۔ سال 2013-14ء میں بیرونی راست سرمایہ کاری والی کمپنیوں نے اپنی کارکردگی بھی بہتر نہیں بنائی۔