ایف آئی آر پر ایس ایم ایس الرٹ

حیدرآباد 28 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں پولیس اسٹیشنس میں شکایت درج کرانے کے بعد عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر کی نقل ذریعہ ای میل بھی اُنھیں موصول ہوگی۔ یہ ایس ایم ایس الرٹ درخواست گذار کی شناخت کے ساتھ تصدیق نامہ کی حیثیت رکھتا ہے جس سے تحقیقات میں جاری پیشرفت سے واقفیت کے لئے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ معلومات تلنگانہ پولیس کی ویب سائٹ www.tspolice.gov.in پر دستیاب رہیں گی۔ تجرباتی طور پر اس پراجکٹ کی کامیابی کے بعد ریاست بھر میں اِسے متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔