بیجنگ ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ژنگ ژانگ میں علحدگی پسندوں کے خلاف چین کی کارروائیوں کو آج اس وقت بڑی تقویت ملی جب ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ اپنی ملک کی سرزمین کو ایغور انتہا پسندوں کی جانب سے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ بیجنگ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کی فوری حمایت کے ساتھ اردغان نے چین کے ہم منصب ژی ژپنگ کو بھی تیقن دیا کہ ترکی چین کے خلاف دہشت گردی کی کسی بھی شکل کی مخالفت کرے گا اور چین کے مقتدر اعلیٰ کو لاحق خطرات اور ثبوتاج کی کارروائیوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔ ترکی نے چین کے خلاف مشرقی ترکستان اسلامک موؤمنٹ کی بھی مخالفت کی ہے۔ صدر ترکی کے ایغور انتہا پسندوں کے خلاف ریمارک اہمیت کے حامل ہیں۔ گزشتہ چند سال سے چین نے صوبہ ژی ژانگ میں سیکوریٹی انتظامات کو سخت کردیا ہے۔