نیویارک ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس (ٹی سی ایس)، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ایچ ڈی ایف سی بینک ایشیا پیسیفک کی 50 بہترین سرکاری کمپنیوں میں سے ہیں، جن کی فہرست فوربس نے ترتیب دی ہے، جس نے ہندوستان کو چین کے بعد دوسرا درجہ دیتے ہوئے ’’دنیا کی اگلی ترقیاتی قوم‘‘ کا مسکن قرار دیا ہے۔ فوربس کا 2014ء ’شاندار 50 کی فہرست اعزاز‘ ایشیا۔ پیسیفک کی بہترین سب سے بڑی عوامی تجارتی کمپنیوں کو پیش کرتی ہے۔ اس فہرست میں چین کی 16 کمپنیاں ہیں جو کسی دیگر ملک سے کہیں زیادہ ہے، جو اسے گزشتہ تین سال سے حاصل نمایاں اعزاز ہے۔ تاہم اس فہرست میں چینی کمپنیوں کی تعداد اس ملک میں سست رو معاشی ترقی کی وجہ سے گزشتہ سال کے 20 سے گھٹ گئی ہے۔ ہندوستان اس فہرست پر چین کے بعد 12 کمپنیوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے، جو گزشتہ سال کا ہی مقام ہے۔