ایشٹن کارٹر اگلے امریکی ڈیفنس سکریٹری!

واشنگٹن ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی ڈپٹی سکریٹری آف ڈیفنس ایشٹن کارٹرآئندہ ڈیفنس سکریٹری ہوں گے۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے تاہم اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ کارٹر اوباما انتظامیہ میں پنٹگان کے مختلف عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ ڈپٹی سکریٹری آف ڈیفنس کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں پنٹگان سربراہ چیک ہیگل کی جگہ یہ ذمہ داری تفویض کی جائے گی ۔ ہیگل نے گزشتہ ہفتہ استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ نجی طور پر عہدیداروں کا یہ کہنا ہے کہ وائیٹ ہاؤز کا اعتماد کھونے کی وجہ سے انہیں مستعفی ہونے کیلئے مجبور ہونا پڑا۔