ایس پی ۔ بی ایس پی مشترکہ رنگوں والے جھنڈے کا ہولی کے بعد اجراء

لکھنؤ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ایس پی۔ بی ایس پی نے انتخابی مہم کیلئے دونوں پارٹیوں کے مشترکہ رنگوں پر مشتمل جھنڈیاں تیار کر رکھی ہیں جو ہولی کے بعد انتخابی مہم میں استعمال کی جائے گی جس کا مقصد دونوں پارٹیوں میں اتحاد اور یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں پارٹیوں نے بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے اتحاد کیا ہے۔ آپس میں بہتر انداز میں تال میل قائم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے تاکہ اترپردیش جیسی اہم ریاست سے بی جے پی کا خاتمہ کیا جائے، دونوں پارٹیوں کے رنگوں کے جھنڈوں کے ساتھ بی ایس پی اور ایس پی پارٹیوں کی مسلسل میٹنگس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔