لکھنؤ : سابق سماجوادی پارٹی (ایس پی )رہنما امر سنگھ نے اپنے حریف گیر اعظ خاں پر سخت حملہ کرتے ہوئے نہ صرف ان پر ا نڈر ورلڈ کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا ہے بلکہ ان سے اپنی فیملی بطور خاص ان کی بیٹیو ں کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ انہوں نے سابق ریاستی وزیر اعظم خاں کو انتباہ بھی دیا ہے کہ وہ ان کے آبائی وطن رامپور آئیں گے او رانہیں جو کرنا ہے کریں ۔امر سنگھ نے مزید کہا کہ وہ گورنر رام نائک سے ملاقات کرکے اپنی تحریری شکایت انہیں سوپیں گے او راپنی فیملی کو لاحق خطرات سے انہیںآگا ہ کریں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران امر سنگھ نے براہ راست کہا کہ اعظم خان کے داؤد ابراہیم جیسے انڈر ورلڈ ڈان سرغنہ سے تعلقات ہیں ۔ انہوں نے اس الزام کی دلیل دی ہے کہ ملائم سنگھ کایوم پیدائش جب رامپور میں اعظم خان نے دھوم دھام سے منایا تب انہوں نے کھلے لفظوں میں کہا تھا کہ داؤد ابراہیم او رابو سلیم ان کے آئڈیل ہیں او رانہوں نے ہی اس پروگرام کیلئے رقم فراہم کی ہے۔
امر سنگھ نے کہا کہ اعظم خان ان کی نابالغ بیٹیو ں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دیتے ہیں اسی لئے وہ ایک باپ کی حیثیت سے بات کررہے ہیں نہ کہ ایک سیاسی لیڈر کی ۔انہوں نے کہا کہ جب ان کی بیٹیاں اسکول جاتی ہیں توان کی ماں او رمیں خو ف و دہشت میں ہوتے ہیں ۔