فیروزآباد۔/4جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کانسٹبل کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ سماجوادی پارٹی ایم ایل اے اور اُن کے فرزند کی ہسٹری شیٹس 2013 میں یہاں شیکوہا باد پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر تلف کردیئے گئے۔ یہ معاملہ حال ہی میں سامنے آیا جب کانسٹبل سوبارن سنگھ نے ایس ایس پی سے شکایت کی جنہوں نے معاملہ کا فوری نوٹ لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔ ہسٹری شیٹ کسی شخص کا مجرمانہ ریکارڈ ہوتی ہے۔ ایس پی سٹی آر کے سنگھ نے آج بتایا کہ ایس ایس پی نے انھیں ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کہا ہے کہ ایس پی ایم ایل اے ہری اوم یادو اور فرزند وجئے پرتاب عرف چھوٹ کی ہسٹری شیٹس پولیس اسٹیشن میں تلف کردی گئی۔