فیض آباد۔ 27فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں فیض آباد ضلع کی مِلکي پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار اور ریاست کے ہوم گارڈ وزیر اودھیش پرساد کی گاڑی پر حملہ کرکے چار کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں بی جے پی کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انت دیو نے ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ گرفتار لوگوں میں بی جے پی امیدوار بابا گورکھ ناتھ کا بھائی شبھم بھی شامل ہے ۔مسٹر انت دیو نے بتایا کہ ایس پی امیدوار مسٹر پرساد کی طرف دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کل دیر رات ان کی گاڑی سے پارٹی کارکن انتخابات کے کام سے نکلے تھے ۔ ان کی گاڑی کو مِلکي پور مارکیٹ میں روک لیا گیا اور کارکنوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کرکے ضابطہ کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔