ایس ٹی ایف کے ساتھ تصادم میں گولی لگنے سے ایک لاکھ کا انعامی مجرم ہلاک

پرتاپ گڑھ ،6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس علاقے میں ایس ٹی ایف لکھنو نے چلبیلہ کوٹ کے نزدیک امیٹھی روڈ پر جمعرات کو علی الصبح بدمعاشوں سے ہوئے تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک لاکھ کا انعامی اور نصف درجن قتل و لوٹ میں شامل بدمعاش ہلاک ہوگیا ۔ آئ جی زون پریاگ راج موہت اگروال بتایا کہ لکھنو ایس ٹی ایف ایس ایس پی ابھشیک سنگھ نے مخبر کی اطلاع پر آج الصبح چلبیلہ کوٹ امیٹھی روڈ پر واقعہ کو انجام دینے آرہے ایک لاکھ کے انعامی اور نصف درجن قتل و لوٹ میں شامل توقیر و اس کے ساتھی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی ۔

Leave a Comment