ایس سی آر کی نئی پنشن اسکیم کی مخالفت، ایس سی آر مزدور یونین کا دھرنا

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے مزدور یونین نے آج ریل نیلائم پر دھرنا دیتے ہوئے نئی پنشن اسکیم سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر یونین کے ارکان کی کثیر تعداد نے دھرنا میں حصہ لیا اور حیدرآباد بھون سنچالن بھون تک مارچ پاسٹ کیا کرتے ہوئے نئی پنشن اسکیم کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر شیوا گوپال مشیرا جنرل سکریٹری آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن نے اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو اس اسکیم سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت اسکیم سے دستبردار نہیں ہوتی ہے تو 13 مارچ 2018 کو ایک وسیع مارچ پارلیمنٹ تک نکالیں گے ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری ایس سی آر مزدور یونین نے ریلوے کے نوجوان ملازمین سے خواہش کی کہ وہ یونین کے فیصلہ کی تائید میں احتجاج کیلئے تیار رہیں ۔ کے سرینواس نے اجلاس کی صدارت کی ۔۔