ایس سی ؍ ایس ٹی آرڈیننس کے بارے میں مرکزی حکومت کی بین وزارتی مشاورت

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ناکارہ کردینے کے مقصد سے آرڈیننس جاری کرنے کے حکومت کے اقدام کے سلسلہ میں بین وزارتی مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 16 مئی کو مقرر ہے۔ مشاورت کا انحصار مقدمہ کی سماعت میں پیشرفت پر ہوگا۔ ایک اور سرکاری عہدیدار نے وضاحت کی کہ تاحال اس تجویز پر مرکزی کابینہ کی منظوری کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا یہ لیکن وجہ کی تفصیلات کا انکشاف کرنے سے انہوں نے گریز کیا اور کہاکہ آرڈیننس کا اجراء ہنوز بین وزارتی مشاورت کے مرحلہ میں ہے اور جب تک مشاورت کا نتیجہ سامنے نہیں آجاتا حکومت کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ آرڈیننس جاری کرنے کے بعد اس کے الفاظ امکان ہیکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو ناکارہ کردیں گے۔