ممبئی ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ مالیتی نوٹوں کی تنسیخ کے بعد ڈپازٹس میں زبردست اضافہ کی وجہ سے ملک کی وسیع ترین اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آج اپنی شرح سود میں0.9فیصد کمی کرنے پر مجبور ہوگئی ۔ آج سے جو بھی ڈپازٹس اپنی مدت مکمل کریں گے ان پر 0.9فیصد کم شرح سود کے ساتھ ادائیگی کی جائے گی۔ راتوں رات قرضوں پر شرح سود میں 8.65فیصد سے 7.75 فیصد کردینے کے نتیجہ میں تین سال کی مدت میں 9فیصد سے 8.15فیصد کمی آنے کی توقع ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بینک میں جنوری سے اپنی شرح سود دو فیصد مقرر کردی ہے ۔