ایس بی آئی بنکوں میں 6425 کلریکل جائیدادیں

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب جنرل مینجر (CRPD) کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اسوسی ایٹ بنکس میں کلریکل کیڈر کی 6425 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ایس بی آئی کے اسوسی ایٹ بنکس میں ، اسٹیٹ بنک آف میسور ، اسٹیٹ بنک آف پٹیالہ ، اسٹیٹ بنک آف ٹراونکور ، اسٹیٹ بنک آف بیکانیر جے پور ، اور اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد شامل ہیں ۔ اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد کی 2200 جائیدادوں میں تلنگانہ کی 1000 جائیدادیں اور اے پی کی 240 جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت کوئی بھی گریجویٹ ، انگریزی لکھنا اور بولنے کے علاوہ مقامی زبان کی نالج ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم دسمبر 2014 کو 20 اور 28 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ درخواست اور انٹمیشن چارجس Gen/OBC کے لیے 600 روپئے جب کہ ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی ایکس سرویس مین کے لیے 100 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست کو آن لائن رجسٹریشن کرنے کی لائن 20 نومبر سے 9 دسمبر 2014 تک کھلی رہیں گی درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 دسمبر ہے ۔ اس کا آن لائن امتحان جنوری / فروری 2015 میں منعقد ہوگا ۔ تفصیلات ویب سائٹ statebankofindia.com پر دستیاب ہیں ۔۔