31 کروڑ عوام بشمول وظیفہ یابان اور طلبہ متاثر ہوں گے
نئی دہلی ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سیونگ اکاؤنٹ پر کم از کم رقم رکھنے کی حد میں کئی گنا اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے ملک کے تقریباً 31 کروڑ عوام پر اثر پڑے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چھ میٹرو شہروں میں اکاؤنٹ میں کم از کم رکھی جانے والی رقم 5,000/- روپئے کردی جائے گی ۔ اس کا اثر ڈپازیٹرس بشمول وظیفہ یابوں اور طلبہ پر بھی پڑیگا ۔ اس وقت اسٹیٹ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ پر کم سے کم رکھی جانے والی رقم بغیر چیک بک کے 500/- روپئے اور چیک بک سہولت کے ساتھ 1,000/- روپئے ہے ۔ ایس بی آئی نے یکم اپریل سے کم از کم رقم برقرار نہ رہنے کی صورت میں جرمانوں میں بھی اضافہ کا فیصلہ کیا ہے ۔