سیاست و ایم ڈی ایف کے خصوصی انتظامات، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے شادیوں کے ضمن میں پیامات طئے کرنے دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 21 ستمبرکو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمیریئل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا۔ صدارت زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ سابق میں دونوں شہروں اور اضلاع میں اس طرح کے پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے جہاں پر والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کرکے اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب میں اطمینان کا اظہار کیا اور تقریباً 5000 ہزار سے زائد رشتے طئے پا چکے ہیں۔ پروگرام میں سال 2013-14ء کے درمیان مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل نوجوان لڑکے و لڑکیوں کے پیامات کی مکمل تفصیلات کو بھی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے لڑکے و لڑکیاں جو بیرونی ممالک سے عیدالاضحی منانے وطن آئے ہوئے ہیں، اس مناسبت سے والدین کیلئے سیاست و ایم ڈی ایف یہ موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ ایمپریئل گارڈن پہنچ کر وہاں پر کم تعلیم یافتہ کاونٹر سے لے کر گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، پی ایچ ڈی، میڈیسن تک تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے ذرین موقع رہے گا اور ایسے والدین و سرپرست جو دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست (عابڈز) پر رجسٹریشن کروائے ہیں ان کے بائیو ڈاٹاس کو بھی اس پروگرام میں رکھا جائے گا۔ کمپیوٹر کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا کو بتلانے کیلئے کمپیوٹر سیکشن قائم رہے گا۔ توقع ہیکہ گلبرگہ، بیدر اور ادونی میں یہ پروگرام منعقد ہوں گے۔ پروگرام میں علحدہ علحدہ کاونٹرس قائم کئے جارہے ہیں، جس میں دسویں جماعت، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، انجینئرنگ، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم فاضل و حافظ کے علاوہ عقدثانی و دیگر زمروں کے سینکڑوں پیامات ملاحظہ کیلئے دیکھے جائیں گے۔ رجسٹریشن کے ایس اے ایمپریئل گارڈن اپنے ہمراہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور زیادہ سے زیادہ بائیو ڈاٹا کی کاپی ساتھ رکھنی چاہئے۔ ڈاکٹر ایس اے مجید، ایم اے قدیر، ڈاکٹر محمد ایوب حیدری (نائب صدور)، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، میر انورالدین، سید ناظم الدین، محمد فریدالدین، محمد برکت علی، زاہد فاروقی، شاہین افروز، عابدہ سلطانہ، احمد صدیقی میکش، سید الیاس باشاہ، شاہد حسین، محمد نصراللہ خان، وحیدہ خاتون، ضیاء الرشید، خدیجہ سلطانہ، ڈاکٹر دردانہ، ریحانہ نواز، عبدالصمد خان، سید اصغرحسین، صالح بن عبدللہ بن جازق و دیگر نے پابندی وقت والدین و سرپرستوں سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔