ایس ایس سی کوسچن بینک کی آج دفتر سیاست میں اجرائی

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز ) ایس ایس سی انگلش میڈیم کے سال 2017 کے امتحان کے کوسچن بینک کی رسم اجرائی بروز پیر 2 جنوری شام 4 بجے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ مہمانان خصوصی مسٹر مسعود احمد خان ‘پروفیسر جے این ٹی یو اور ماہر تعلیم جناب اے آر شیروانی ہونگے ۔ اعزازی مہمانان جناب خلیل الرحمن ‘ ظفر اللہ فہیم اور ایم ایس فاروق ہونگے ۔ جناب احمدبشیرالدین فاروقی کے زیر نگرانی اس کتاب کو بڑی عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے ۔ ایم اے حمید نے طلبہ ‘ سرپرستوں اور اسکول انتظامیہ سے وقت پر شریک ہو کرمفت میں کتب حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔