ایس ایس سی کوئسچن بنک کی کل رسم اجرائی

جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے،  اے آر شیروانی مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں بروز پیر 2 جنوری کو 4 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ مہمان خصوصی پروفیسر اے آر شیروانی اور پروفیسر مسعود احمد خان ہوں گے۔ احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی نگرانی ماہرین نے اس کو تیار کیا ہے۔ ایم اے حمید نے ایس ایس سی طلبہ اور سرپرستوں اسکول انتظامیہ سے وقت پر شرکت ہوتے ہوئے یہ گائیڈس مفت حاصل کرنے کی خواہش کی۔