ایس ایس سی طلبہ کو 4 رعایتی نشانات

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کا محکمہ اسکولی تعلیم ایس ایس سی کے ان طلباء و طالبات کو چار رعایتی نشانات دے گا جنھوں نے یکم اپریل کو منعقد ہوئے سائنس پرچہ دوم کے امتحان میں 15 ویں (اے) سے سوال کا جواب لکھنے کی کوشش کی۔ اس سلسلہ میں فیصلہ ایک کمیٹی نے کیا ہے کیوں کہ سیکشن III میں 15 ویں سوال کے معنی انگریزی میں تلگو کے برعکس پائے گئے ہیں۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کرنے والے طلباء و طالبات کو چار رعایتی نشانات دیئے جائیں گے۔