ایس ایس سی طلباء کی امتحانی تیاری پر آج لکچرس

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (IATA) کے زیر اہتمام اساتذہ اور دسویں جماعت کے طلباء کے تربیتی پروگرام ہفتہ 27 جنوری کو مرزا فنکشن ہال بڑا بازار ، گولکنڈہ میں صبح 9-30 تا 12-30 بجے منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں طلباء کو دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کیسے کی جائے اور کس طرح زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کریں پر ماہرین تعلیم کے لکچرس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں ’ ایس ایس سی کے بعد کیا ؟ ‘ موضوع پر جناب محمد ندیم ٹکنیکل کنسلٹنٹ کا بھی خطاب ہوگا ۔ پروفیسر انور خاں صدارت کریں گے ۔۔