حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی سیکنڈ لینگویج تلگو کوئسچن بینک برائے سال 2018-19 کی رسم اجرائی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں آج 8 ؍ اکٹوبر پیر 4-30 بجے شام سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مسٹر پی لکشما ریڈی ایڈیشنل ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ریٹائرڈ اور اعزازی مہمان ٹی روی کمار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ ہوں گے ۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہرین نے یہ کوئسچن بینک مشقی سوالات تیار کئے ہیں ۔ مسٹر منظور احمد ‘ محمد معید ‘ خواجہ علی ‘ شعیب نے طلبہ ‘ سرپرستوں سے وقت پر شرکت کرتے ہوئے مفت کتب حاصل کرنے کی اپیل کی ۔