حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی سکنڈ لینگویج تلگو کے نئے نصاب اور ماڈل کے مطابق سوالات سیاست کوئسچن بنک کی رسم اجرائی آج منگل 9 ڈسمبر شام 4 بجے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں عمل میں آئے گی ۔ اس کتاب کو جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کے زیر نگرانی جناب محمد رفیع تلگو ٹیچر بوسٹن مشن اسکول نے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے ۔ تقریب رسم اجرائی کے مہمان خصوصی مسٹر سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد اور اعزازی مہمانان میں مسٹر آئی نہرو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر ،شری سریال ریڈی اور شاکر احمد ہوں گے ۔ اس موقع پر تمام اسکولس کے ذمہ داران ،اساتذہ ، طلباء و طالبات وقت پر شریک ہوں۔ نظامت ایم اے حمید کی ہوگی ۔ یہ کتاب بونائیفائڈ پیش کرتے ہوئے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔