ایس ایس سی انگلش میڈیم پریکٹس پیپرس کی اشاعت

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (راست) ادارۂ سیاست کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ایس ایس سی کوئسچین پیپرس (پریکٹس پیپرس) کی اشاعت عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس سلسلے کی ایس ایس سی انگلش میڈیم پریکٹس پیپرس کی اشاعت عمل میں آچکی ہے جس کی افتتاح تقریب 7 ڈسمبر بروز جمعرات 4 بجے شام گولڈن جوبلی ہلز احاطہ روزنامہ سیاست ، عابڈس میں عمل میں آئیگی ۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے بموجب جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کتاب کا رسم اجراء کریں گے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ایم ایم انور اے آر ایس سابق ڈائریکٹر پی کٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کریں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون شرکت کریں گے۔