ایس ایس سی امیدوار کیلئے پالی ٹیکنک انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست نیوز) ایس ایس سی کا امتحان دیئے امیدوار کیلئے انجینئرنگ کے ڈپلومہ کورسیس میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ ’’پالی سیٹ‘‘ 21 اپریل کو مقرر ہے۔ یہ امتحان دسویں کے نصاب کے فزکس، کیمسٹری، ریاضی کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر رہے گا۔ اس کی کوچنگ کلاسیس 5 اپریل صبح 8 تا 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اور چارمینار نزد موتی گلی میں سری چندرا جونیر کالج میں رکھی جارہی ہے۔ امیدوار وقت پر شریک ہوں۔ ہر طالب علم کو پالی ٹیکنک انٹرنس کا پرچہ دیا جائے گا۔