ایس ایس سی امیدواروں کیلئے پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : ایس ایس سی یا اس کے مماثل دسویں جماعت کامیاب یا شریک امتحان طلبہ کے لیے پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ’ پالی سٹ ‘ 21 مئی کو رکھا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس کے فارمس / پراسپکٹس 6 اپریل سے دستیاب رہیں گے ۔ اور ہیلپ لائن مراکز پر آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ ایس ایس سی امتحان دئیے طلبہ پالی ٹیکنیک انٹرنس کوچنگ کیلئے اپنے نام 040-24510012 پر رجسٹرڈ کروائیں ۔ میاتھس 60 ، فزیکس 30 ، کیمسٹری 30 نشانات کا آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کا پرچہ ہوگا ۔ اس کے ذریعہ تین سالہ ڈپلوما کورس میں داخلہ ملے گا ۔۔