حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) ایس ایس سی امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمت کیلئے اسٹاف سلیکشن کمیشن کے مسابقتی امتحان کے ذریعہ مرکز کے مختلف محکمہ جات پر تقررات ہوں گے۔ ایس ایس سی زیراکس، آدھار کارڈ زیراکس فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔
طوفان فانی کے باعث
کئی ٹرینیں منسوخ
حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے طوفان فانی کے باعث 3 تا 5 مئی کئی ٹرینس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ چنانچہ 5 مئی کو منسوخ کی گئی ٹرینس میں تروپتی۔ ہوڑہ، تروپتی۔ بھوبنیشور، گوہاٹی ۔ بنگلور کینٹ شامل ہیں جبکہ 6 مئی کو تمبارم۔ گوہاٹی، 7 مئی کو ٹرین کے ایس آر بنگلورو تا تنسکیا اور 8 مئی کو ٹرین چینائی تا جلپائیگوری منسوخ رہیں گی۔