ایس ایس سی امتحان کیلئے تتکال فیس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : ایس ایس سی کے ناکام طلبہ اور تلنگانہ اوپن اسکول کورس میں تعلیمی سال 2015-16 کے دوران داخلہ لینے والے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ طلبہ کو یکم اکٹوبر سے مقرر سرکاری امتحانات میں حصہ لینے کے اہل ہیں لیکن بروقت فیس ادا نہیں کرسکے ہیں انہیں 29 اگست تا 2 ستمبر تتکال فیس برائے ایس ایس سی 500 روپئے اور 1000 روپئے برائے انٹر میڈیٹ معہ عام امتحان فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدوار اپنے متعلقہ تعلیمی مراکز کے کوآرڈینٹرس سے ربط کریں ۔۔