حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے 26 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے 6.50 لاکھ طلبہ کے لیے ان کی رہائش سے امتحان کے مرکز تک اور پھر واپسی کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بسوں کی خاطر خواہ تعداد کو چلایا جائے گا ۔ ایک ریلیز کے مطابق طلبہ کے لیے یہ سہولت 26 مارچ سے 11 اپریل 2015 تک کے لیے ہوگی جو ان کے ایس ایس سی ہال ٹکٹ اور مفت رعایتی بس پاسیس کی اساس پر ہوگی ۔ امتحانات کے دوران ان طلبہ کو ہال ٹکٹ کی بنیاد پر ایکسپریس بسوں میں بھی کامبی ٹکٹ پر سفر کی اجازت ہوگی ۔۔