اس دوران حکومت آندھرا پردیش نے چتور فائرنگ میں 20 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے ایک آٹھ رکنی خصوصی تحقیقایت ٹیم تشکیل دی ہے ۔ اے پی کے ڈی جی پی جے وی راموڈو نے ایک بیان میں بتایا کہ روی شنکر اینار کی قیادت میں ایک آٹھ رکنی ٹیم اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کریگی ۔ مسٹر اینار اب تک این آئی اے کی حیدرآباد برانچ کی قیادت کر رہے تھے ۔