ایر انڈیا کا رکن عاملہ جدہ میں گرفتار

نئی دہلی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایر انڈیا کی پرواز کا ایک کیبن رکن عاملہ جدہ ایر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ عہدیداروں نے اس پر سونے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ مبینہ طور پر وہ کوچی جانے والی پرواز پر سوار ہورہا تھا ۔ اس کے ساتھ دیگر 11 ارکان عملہ بھی تھے ۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا ۔ اس پر ایر انڈیا کی پرواز میں تاخیر ہوئی ۔ ایر انڈیا کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ۔