نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 194 مسافر بشمول 7 ارکان عملہ کے ساتھ ایر انڈیا کی پرواز جو منگلور سے آرہی تھی، ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی جبکہ اِس کی طویل دُم کا ایک حصہ ممبئی ایرپورٹ پر اُترتے وقت رن وے سے ٹکرا گیا۔ دونوں پائلیٹس کو بچالیا گیا۔ شہری ہوا بازی کی ڈائرکٹریٹ نے اِس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایر انڈیا بھی اپنے طور پر تحقیقات کررہا ہے۔