ایر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

لکھنو 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا ایر بس جس میں 169 مسافرین سوار تھے اور دہلی سے بھونیشور جارہی تھی‘ کھڑکی میں شگاف کے بعد ایر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ تمام مسافرین محفوظ ہیں ۔ ایر پورٹ ڈائرکٹر ایس سی ہوٹا نے بتایا کہ AT-873 ایر بس 321 بھونیشور جارہی تھی کہ پائلٹ نے طیارہ کی ناک کے عقبی حصہ میں کھڑکی کے شیشہ میں شگاف دیکھا ۔ پائلٹ نے ایر ٹریفک کنٹرول لکھنو سے ربط قائم کیا اور ایر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت چاہی ۔ اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی ۔