نیویارک۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ایریزونا کو گردو غبار کے طوفان نے گھیر لیا۔ فینکس کے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دھول مٹی نے فینکس شہر کے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حد نظر صفر ہو گئی ہے، سورج کے غروب ہونے کے ساتھ گردوغبار کا طوفان قریب تر ہوتا جا رہا ہے، نیشنل ویدر سروس نے وارننگ جاری کی ہے کہ شہری گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔
شامی فوج کیخلاف عسکریت پسند گروہ کی پیش قدمی
یروشلم۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شدت پسند اسلامی گروہ النصرہ نے اسرائیلی سرحد کے قریب گولان کے پہاڑی علاقے میں شام کی سرکاری فورسز کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے گولان کی پہاڑیوں میں واقع القنیطرہ کے قصبے کے قرب میں سرکاری فورسز اس عسکری گروہ سے لڑائی میں مصروف ہیں، تاہم انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔سرکاری فورسز کی شدید شلباری میں 16 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔