ایرہ گڈہ و صنعت نگر میں جشن شیخ الاسلام مولانا انواراللہ فاروقیؒ

حیدرآباد 15 مارچ (راست) شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد انواراللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ کے صد سالہ عرس شریف کے ضمن 16 مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء اے جی کالونی چوراہا نیتا جی نگر ایرہ گڈہ اور 17 مارچ بروز منگل عیدگاہ صنعت نگر میں فارغین علمائے کرام جامعہ نظامیہ و محبان جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جلسہ جشن شیخ الاسلامؒ مقرر ہے۔ مہمان خصوصی مفتی توصیف رضا خان قادری کے علاوہ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کے خطاب ہوں گے۔