نئی دہلی۔28مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) فضائی سروس کمپنی ایئروستارا کے پائلٹ ٹیم کی ایک عملہ(ایر ہوسٹس) کے ساتھ پرواز کے دوران جنسی تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور الزام ثابت ہونے پر ملزم مسافر کو 6ماہ تک کے لئے ‘نو فلائی لسٹ’ میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔’وستارا’ کے ترجمان نے واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا”24 مارچ کو لکھنؤ سے دہلی آ رہی پرواز یوکے 997 کی ایک ایئر ہوسٹس نے پرواز کے دوران ایک مسافر کے خلاف جنسی تشدد کی شکایت درج کرائی ہے ۔وستارا میں ہم مسافروں کے ایسی کسی بھی بدسلوکی کو برداشت نہیں کرتے جس سے ہمارے ملازمین اور دیگر مسافروں کی سیکورٹی یا عزت و وقار خطرہ میں پڑ جائے ۔ہم نے واقعہ کی تفصیلات پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو دے دی ہے ۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ”۔ ‘ وستارا ‘کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اگر مسافر کو قصوروار پایا جاتا ہے تو ہم یقینی طور پر اس کا نام ‘نو فلائی لسٹ’ میں ڈالنے کی سفارش کریں گے ۔فی الحال ہم تفتیش مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ تفتیشی رپورٹ کی بنیاد پر ہم اس سلسلے میں فیصلہ کریں گے ”۔پولیس کے مطابق ملزم مسافر 65 سالہ راجیو وسنت دانی ہے جو پونے کا رہنے والا ہے ۔ اس کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔