شمس آباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایرپورٹ کالونی شمس آباد میں آنگن واڑی اسکول بلڈنگ کا افتتاح راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن نے آنگن واڑی اسکول بلڈنگ ، انڈر گراونڈ ڈرینج اور اسکول بلڈنگ کے لیے جملہ 22 لاکھ روپئے کے ذریعہ خدمت انجام دی ۔ اس طرح ہر فاونڈیشن کو آگے بڑھ کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اور پنچایتوں کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تب ہی ریاست کی ترقی ہوگی ۔ تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے تمام طبقات کے لیے مختلف اسکیمات کا آغاز کرچکے ہیں ۔ ریاست تیزی سے ترقی کررہا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور ، کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، درگا پرساد ، جی ایم آر ورا لکشمی فاونڈیشن سینئیر پروگرامر ، وینکٹیش گوڑ ٹاون صدر ، ایم کے نجم الدین ، سریش گوڑ ، اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبرس ، سدولو گلہ پلی سرپنچ ، ملیش مدیراج ، موہن راؤ ، مہیندر ریڈی ، نریش ، شرون کمار ، سدرشن کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔