نئی دہلی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ قومی ترقی کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کا ہونا ضروری ہے۔ اس لئے وہ نئے روڈ پراجکٹس اور قریبی ایرپورٹ کے درمیان بہتر رابطہ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ معیاری بندرگاہی رابطہ کاری پراجکٹس کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ شمال مشرقی علاقوں میں قومی شاہراہوں کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ قوم کی ترقی کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پی ایم او کے بیا ن میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے قومی شاہراہوں کو بہتربنانے پر زور دیا۔