ایرپورٹس میں عوام کا داخلہ آسان ہوگا

آن لائن درخواستیں پیش کرنے کے پراجکٹ کو منظوری
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : عزیز و اقارب کا خیر مقدم کرنے یا وداع کرنے کے لیے ایرپورٹس میں عوام کا داخلہ اب آسان ہوجائے گا ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک پراجکٹ کو منظوری دی ہے جس کے تحت بیورو شہری ہوا بازی سیکوریٹی کو موصولہ تمام درخواستیں آن لائن پلیٹ فارم پر ہوں گی ۔ اس میں عوام کو داخلہ پاس کے لیے سیکوریٹی کلیرنس دیا جائے گا ۔ داخلہ پاس کے لیے درخواستیں بیورو شہری ہوا بازی سیکوریٹی کے ویب سائٹ پر پیش کرنی ہوں گی ۔ بیورو ایرپورٹ پر عوام کے داخلہ کی سہولت فراہم کرے گی ۔ ایرپورٹس میں داخلے کے لیے درخواستوں کو آن لائن کرنے کی خاطر 22 کروڑ روپئے کے پراجکٹ کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس پر عمل آوری اندرون 6 ماہ ہ