کوچی ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریلوے نے آج ایرناکلم اور تھریشور روٹ پر ٹرین سرویس بحال کردی جب کہ کرکوتی کے قریب کل منگلور جانے والی ایکسپریس ٹرین پٹریوں سے اترجانے کے بعد ریل ٹریفک متاثر ہوگئی تھی ۔ ریلوے ترجمان نے بتایا کہ ٹرین سرویس آج صبح 7-15 بجے سے شروع کردی گئی اور دونوں جانب کے راستوں پر ٹرینوں کو الکٹرک انجن سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ لیکن بعض ٹرینوں کے اوقات پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کل زور دار بارش کی وجہ سے کرکوئی کے قریب منگلور جانے والی ٹرین کے 12 بوگیاں پٹریوں سے اتر گئے تھے ۔ تاہم مسافرین کو کوئی گزند نہیں پہنچی ۔ ریلوے حکام نے کل شب 2.55 بجے پیش آئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جب کہ یہ ٹرین سست رفتار ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوسکا ۔