نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج دہلی کی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ایرسیل ۔ میکسیس مقدمہ میں پیشگی ضمانت کی درخواست پیش کی ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سائنی نے 2 بجے دن اُن کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ چدمبرم نے اُن کے فرزند کارتی چدمبرم کو فرد جرم میں سی بی آئی کی جانب سے 19 جولائی کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے کہ پی چدمبرم جو 2006 ء میں مرکزی وزیر فینانس تھے، کیسے غیر ملکی فروغ سرمایہ کاری بورڈ کی منظوری سے ایک غیر ملکی کمپنی کو اجازت دے چکے ہیں۔ جبکہ کابینی کمیٹی برائے معاشی اُمور ایسا کرنے کا اختیار عطا کرتی ہے۔ سینئر کانگریس قائد کا کردار تحقیقاتی محکموں کی زیرنگرانی آچکا ہے کیوں کہ اُن کا تعلق ایرسیل ۔ میکسیس 3500 کروڑ روپئے مالیتی سودے اور آئی این ایس میڈیا مقدمہ مالیتی 305 کروڑ روپئے سے ہے۔ سپریم کورٹ نے آج کارتی چدمبرم کو جو سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم کے فرزند ہیں، برطانیہ، فرانس اور امریکہ کا 23 جولائی تا 31 جولائی دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ اُنھیں قبل ازیں اِسی قسم کے حکمنامہ کے ذریعہ عائد کردہ شرائط کا پابند رہنا پڑے گا۔