تہران ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے 2015 میں چھ عالمی طاقتوں امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔امریکہ ایک برس پہلے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔ جس کے بعد سے امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات میں سرد مہری جاری ہے۔امریکہ کے معاہدے سے علیحدہ ہونے کے باوجود ایران نے پانچ دوسرے ممالک کے ساتھ اس معاہدے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کے مطابق ایران نیوکلیئر معاہدے کی پوری طرح پاسداری کر رہا ہے۔